How we connect with
People Helping

Free Medicine

فکرزماں ویلفیئر سوسائٹی عوامی خدمت کے جذبے کے تحت کام کر رہی ہے۔ گزشتہ آٹھ سالوں میں، اس سوسائٹی نے سینکڑوں مستحق افراد کو مفت ادویات فراہم کیں اور علاج کے لیے آپریشن میں مالی مدد بھی فراہم کی۔ یہ اقدام ان لوگوں کے لیے ایک بڑی نعمت ثابت ہوا جو مہنگے علاج کے اخراجات برداشت نہیں کر سکتے تھے۔

Medical Camps

فکرزماں ویلفیئر سوسائٹی ایک فلاحی تنظیم ہے جو عوامی خدمت کے جذبے کے تحت کام کر رہی ہے۔ فکرزماں ویلفئر سوسائٹی نے ساندہ کلاں لاہور میں 10 میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا، جہاں مفت طبی معائنے اور علاج کی سہولت فراہم کی گئی۔ ان کیمپس میں 1242 مریضوں کو طبی امداد دی گئی، جس میں عام بیماریوں کے علاج کے ساتھ ساتھ ضروری ادویات بھی مہیا کی گئیں۔

Sasti Roti Tandoor

فکرزماں ویلفیئر سوسائٹی ہمیشہ سے فلاحی کاموں میں پیش پیش رہی ہے۔ اسی جذبے کے تحت، سوسائٹی نے “سستی روٹی تندور پروجیکٹ” کا آغاز کیا، جس کے ذریعے ایک سال میں 711,512 روٹیاں مستحق اور ضرورت مند افراد کے دسترخوان کا حصہ بنیں۔ یہ اقدام بھوک اور غذائی قلت سے متاثرہ افراد کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں تھا۔

Ration Bags

فکرزماں ویلفیئر سوسائٹی نے پچھلے آٹھ سالوں میں رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں 3833 مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کیا۔ اس فلاحی کام کا سب سے منفرد پہلو یہ تھا کہ راشن رات کی تاریکی میں تقسیم کیا جاتا ہے تاکہ کسی کی عزت نفس مجروح نہ ہو اور ضرورت مند افراد خودداری کے ساتھ اپنی ضروریات پوری کر سکیں۔

Natural Disaster

سال 2022 میں جنوبی پنجاب کو شدید سیلاب کا سامنا کرنا پڑا، جس کے نتیجے میں ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے اور بنیادی ضروریات زندگی سے محروم ہو گئے۔ ایسے مشکل وقت میں فکرزماں ویلفیئر سوسائٹی نے انسانیت کی خدمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی پنجاب کی تحصیل روجھان میں , 1,500,000 روپے مالیت کا امدادی سامان تقسیم کیا۔ اس امداد سے 300 متاثرہ خاندانوں کو سہارا دیا گیا اور انہیں بنیادی ضروریات زندگی فراہم کی گئیں۔

Roshan Qabristan

فکرزماں ویلفیئر سوسائٹی ہمیشہ سے فلاحی کاموں میں پیش پیش رہی ہے اور معاشرتی بہتری کے لیے مثبت اقدامات اٹھا رہی ہے۔ اسی جذبے کے تحت، سوسائٹی نے “روشن قبرستان پروجیکٹ” کا آغاز کیا، جس کے تحت لاہور کے تین قبرستانوں (گلشن راوی بلاک ڈی ٹو قبرستان، طفیل روڈ قبرستان، اور مین ساندہ کلاں سٹاپ قبرستان) میں روشنی کے کھمبے نصب کیے گئے۔ اس اقدام کا مقصد رات کے وقت تدفین کے دوران پیش آنے والی مشکلات کو کم کرنا تھا تاکہ لواحقین آرام سے اپنے پیاروں کی آخری رسومات ادا کر سکیں۔

Burial Services

فکرزماں ویلفیئر سوسائٹی نے 2023 میں نادار اور بے سہارا افراد کے لیے ایک اور اہم فلاحی قدم اٹھایا۔ اس اقدام کے تحت سوسائٹی نے نادار افراد کے لیے کفن، غسل کا سامان اور قبر بنانے کے اخراجات میں مدد فراہم کرنے کا آغاز کیا۔ یہ سہولت اُن افراد کو دی جاتی ہے جو مالی حالات کی بنا پر اپنے عزیزوں کی تدفین کے اخراجات برداشت کرنے سے قاصر ہیں۔

Interest Free Loan

فکرزماں ویلفیئر سوسائٹی نے 2023 میں ایک انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے مستحقین کے لیے بلاسود قرضوں کا آغاز کیا۔ اس پروگرام کا مقصد ان افراد کی مالی مدد کرنا ہے جو کاروبار شروع کرنا چاہتے ہیں یا اپنی ضروریات یہ قرض 50,000 سے 100,000 روپے تک کی رقم پر مشتمل ہے، جو بغیر کسی سود کے دیا جاتا ہے۔ اس کا بنیادی مقصد غریب اور نادار طبقے کو خود کفیل بنانا اور انہیں معاشی استحکام فراہم کرنا ہے۔پوری کرنے کے لیے مالی وسائل سے محروم ہیں۔

Wedding Support

فکرزماں ویلفیئر سوسائٹی 2017 سے مستحق اور نادار خاندانوں کی مدد کے لیے سرگرم عمل ہے، خاص طور پر ان گھرانوں کے لیے جو مالی مشکلات کے باعث اپنی بیٹیوں اور بیٹوں کی شادی کے اخراجات برداشت نہیں کر سکتے۔ اب تک یہ سوسائٹی تقریباً 50 مستحق بچوں اور بچیوں کی شادی میں معاونت فراہم کر چکی ہے، جس سے کئی خاندانوں کا دیرینہ خواب پورا ہوا ہے۔

Syed Faimly Support

فکرزماں ویلفیئر سوسائٹی نے 2023 میں سادات اکرام کی خدمت کے لیے ایک اہم اقدام کیا ہے۔ چونکہ سادات خاندان کے افراد صدقہ و خیرات نہیں لے سکتے، اس لیے سوسائٹی نے “فکر سادات” کے نام سے ایک خصوصی امدادی مہم کا آغاز کیا ہے۔ اس مہم کا مقصد سادات کو مالی مدد فراہم کرنا ہے، لیکن اس طریقے سے کہ انہیں صدقہ یا خیرات کی شکل میں نہ ملے، بلکہ “ہدیتہ” یعنی تحفے کی صورت میں دیا جائے۔

Scroll to Top